آیت اللہ امامی کاشانی نےآج نمازجمعہ کےخطبوں میں تاکید کےساتھ کہا کہ جب تک ملت ایران علم وعمل کی جانب گامزن رہے گي اس وقت اسلامی جمہوری نظام کےمخالفین اوردشمنوں کی سازشیں کامیاب نہيں ہوں گي ۔تہران کےعارضی امام جمعہ نے مزید کہاکہ قرآن کریم کےمطابق وہ لوگ جومکر وفریب سے غلط راستے پر چل رہے ہيں وہ کامیاب نہيں ہوں گے۔آیت اللہ امامی کاشانی نےایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کےبارےمیں اغیارکے پروپیگنڈوں کو مکروفریب کا نمونہ قراردیا اورکہا کہ باوجود اس کےکہ رہبرانقلاب اسلامی نےایٹمی ہتھیاروں کےحرام ہونے کافتوی جاری کیاہے ، ایران کےاسلامی نظام کےمخالفین ہم پرالزام لگارہے ہيں اور پابندی عائد کرنےکی دھمکی دےرہے ہيں۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نےخلیج فارس کاجعلی نام استعمال کئےجانےکودشمنوں کی سازشوں کاحصہ بتایا اور اطمینان ظاہر کیاکہ اس سلسلےمیں بھی دشمن کوکامیابی نہيں ملےگي۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نے، ملت ایران کوایک زندہ اورمضبوط قوم اور ایرانی نوجوانوں کوعلم وعمل میں پیشقدم قراردیا اورکہاکہ جب تک رہبرانقلاب اسلامی اور ملت ایران موجود ہے اور امام زمانہ (ع) کا لطف ہے اس وقت تک ملک کو کوئي نقصان نہيں پہنچےگا.
.....
/110