13 ستمبر 2026 - 16:21
برکس کا لبنانی سرزمین سے اسرائیل کے انخلاء کا مطالبہ

بریکس کے سربراہان نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے لبنان کے زیر قبضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،بریکس کے سالانہ اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر مؤقف اختیار کیا گیا، جس میں یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت، کثیرالجہتی نظام کی حمایت اور بحرانوں کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں بریکس ممالک نے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹے۔

بریکس رہنماؤں نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر بھی زور دیا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں عالمی ادارے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر دانستہ حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بریکس رہنماؤں نے عالمی تجارت کے روانی سے جاری رہنے، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha