12 ستمبر 2026 - 19:33
عراقچی کی برازیلی ہم منصب سے نئی دہلی میں ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے برازیلی ہم منصب ماؤرو وییرا سے ملاقات کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے برازیلی ہم منصب ماؤرو وییرا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور برازیل کے دوطرفہ تعلقات کی تازہ صورتحال اور خطے سمیت عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے اسی روز اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی ملاقات اور مختلف امور پر مشاورت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha