11 ستمبر 2026 - 08:12
یمن: عدن سمیت کئی شہروں کے اطراف میں سعودی-اماراتی گماشتوں کے درمیان جھڑپیں + ویڈیو

یمنی مجاہدین کے ہاتھوں ریاض کے کرائے کے فوجیوں کی بدترین شکست کے بعد، امارات اور سعودیہ کے گماشتے آپس میں لڑ پڑے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایسے حال میں کہ سعودی-اماراتی کیمپ موجود گہرے اختلافات کو آبنائے باب المندب کے قریبی علاقوں میں یمنی فوج اور انصار اللہ کی افواج کی تیز رفتار پیش قدمی کی ایک اہم وجہ قرار دیا گیا ہے؛ لڑائی تھمنے کے باوجود یہ اختلافات نہ صرف برقرار رہے ہیں بلکہ ان میں شدت بھی آئی ہے۔

اس تناظر میں، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیوں کے کرائے کے سینکڑوں جنگجو، ـ جو یمنی مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے محاذ جنگ سے فرار ہوئے تھے ـ عدن شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے؛ تاہم جنوبی صوبوں میں تعینات اماراتی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے انہیں داخلے سے روک دیا؛ چنانچہ اس کشیدگی کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

کچھ یمنی صارفین نے یہ بھی بتایا ہے کہ عدن کے محکمہ پبلک سیکیورٹی نے فرار ہونے والی سعودی حمایت یافتہ فوجیوں سے ـ شہر میں داخلے سے پہلے ـ اپنے ہتھیار اور سازوسامان حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا؛ ایک ایسی شرط ےسعودیوں سے وابستہ کرائے کے جنگجوؤں نے مسترد کر دیا۔

جنوبی یمن کے شہر لحج میں بھی ایسی ہی صورتحال کی اطلاع ملی ہے، جہاں مقامی افواج نے جنگی علاقوں سے فرار ہونے والے جنگجوؤں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

دریں اثنا، اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور انصار اللہ کی افواج نے آبنائے المندب آبنائے کے اسٹراٹیجک اور اہم ترین مقام پر واقع 'جزیرہ میون' کا کنٹرول سنبھال لیا ہے؛ اس جزیرے کی آزادی کے ساتھ ہی آبنائے باب المندب مکمل طور پر صنعا حکومت کی افواج کے کنٹرول میں آ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha