اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کی انصار اللہ نے فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ ہے اور یمن اس کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
المیادین کے مطابق، انصار اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کی حمایت میں یمن کے مضبوط اور انسانی مؤقف کی قیمت اسے سعودی عرب کی جانب سے حملوں اور دباؤ کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن کو بحرانوں اور مشکلات میں الجھانے کی جتنی بھی کوشش کرلے، وہ یمنی عوام کی توجہ فلسطین کے مسئلے سے نہیں ہٹا سکتا۔
انصار اللہ نے الزام عائد کیا کہ یمن کے خلاف سعودی حملوں اور محاصرے کا تسلسل اسرائیل کے مفادات کو براہِ راست فائدہ پہنچا رہا ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب نے یمن اور خطے میں صہیونی منصوبوں اور اہداف کو آگے بڑھانے والے فریق کا کردار اختیار کرلیا ہے۔
انصار اللہ نے سعودی حکام پر زور دیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی حمایت کے دائرے سے باہر نکلیں، اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں اور فلسطینی عوام کی حمایت کا راستہ اختیار کریں۔
آپ کا تبصرہ