17 جولائی 2010 - 19:30

جنگ رپورٹ کے مطابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے: جن لوگوں کو ہم نے 30 سال پہلے ہم نے پناہ دی انھوں نے ہی ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا،ان ہی درندوں کے ہاتھوں ہم نے بینظیر کو کھویا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے ایسے افرادکوپاکستان آنے سے روکیں،اگر ہم میں یکجہتی ہوگی توکوئی باہرکی طاقت یہاں کچھ نہیں کرسکتی،آپ کی مددسے ہی یہ مصیبت ختم ہوسکتی ہے،ہم آپ کاساتھ دیں گے آپ بھی حکومت کاساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کوبرداشت کرنا سیکھیں، بینظیر بھٹوعوام کی خدمت کرتے ہوئے شہیدہوئیں،ان کی خواہش پر ہر جگہ پاکستان کا جھنڈا لہرایاجائے گا،دشمنوں کو ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرنے دینگے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے بہت چیلنجز ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے. 

یادرہے کہ 30 سال قبل افغانستان پر سوویت روس کے قبضے کے بعد لاکھوں افغان باشندے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں پناه گزین ہوگئے تھے۔  ........

/110