17 جولائی 2010 - 19:30

طالبان نے امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

طالبان نے کہا ہےکہ امریکی جاسوس طیارے کو کجکی کے مقام پرمارگرایاگياہے ۔ پاکستانی اخبار دا نیشن نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ اس طیارے کاملبہ طالبان کے پاس ہے اور وہ عنقریب پریس کے سامنے یہ ٹکڑے پیش کریں گے۔ طالبان نے کہا ہےکہ امریکی جاسوس طیارہ نچلی سطح پرپرواز کررہاتھا اور طالبان نے اسے پہاڑ پرسے مارگرایا ۔ طالبان نےجنوری کے آخرمیں بھی ایک امریکی ڈرون کو مارگرانے کا دعوی کیا تھا۔ طالبان نے امریکی طیارہ مارگرانےوالے جنگجو کو ایک گاڑی انعام میں دی ہے ۔