26 اگست 2026 - 21:21
آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے سے گذرنے کے لئے کوشاں ہندوستانی جہاز کو بریک لگائی گئی

ایک گھنٹہ قبل ایک ہندوستانی تیل بردار جہاز ـ جس کا نام "HAANA" ہے، ـ کو آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے واپسی پر مجبور کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ رپورٹ کے مطابق، ایک تیل بردار ہندوستانی جہاز نے چند لمحوں قبل آبنائے ہرمز کے غیر قانونی جنوبی راستے سے گذرنے کا ارادہ کیا جسے 'عمان کوریڈور' کہا جاتا ہے، لیکن انتباہ اسے خبردار کیا گیا تو وہ اس اقدام سے باز آیا۔

کچھ امریکی اور جنوبی ایشیا میں سفارتخانوں سے لفافہ وصول کرنے والے ذرائع کے ان دعوؤں کے باوجود ـ کہ روزانہ 10 ملین تیل آبنائے ہرمز سے گذرتا ہے ـ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ـ بھی ـ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے پر کوئی آمد و رفت نہیں دیکھی گئی۔

ہندوستانی آئل ٹینکر کا نام HAANA ہے، جس کو جنوبی راستے سے گذرنے کی ترغیب دلائی گئی مگر جب اسے خبردار کیا گیا تو اس نے 14:15 بجے جنوبی راستے ہرمز سے گذرنے سے انکار کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha