20 اگست 2026 - 16:06
غزہ میں 8 کروڑ ٹن ملبہ، ہزاروں لاپتا افراد کی تلاش میں بڑی رکاوٹ

غزہ کی وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 8 کروڑ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے، جس کے باعث ملبے تلے دبے لاپتا افراد اور شہداء کی لاشوں کی تلاش انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، منیر البرش نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں موجود 8 کروڑ ٹن ملبہ ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے عمل میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے نتیجے میں اب تک تقریباً 73 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 21 ہزار بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے عہدیدار نے خبردار کیا کہ ملبے کی اتنی بڑی مقدار کو منظم اور منصوبہ بندی کے ساتھ ہٹانے کا انتظام نہ کیا گیا تو ملبے تلے دبے لاپتا افراد کی تلاش ممکن نہیں رہے گی۔

منیر البرش نے مزید کہا کہ غزہ میں پانی کی آلودگی کے باعث وبائی امراض پھیل رہے ہیں اور اب تک 58 ہزار افراد چیچک کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری غزہ میں داخل کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ملبے تلے موجود شہداء کی لاشیں نکالی جا سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha