اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی اخبار ہاآرتص نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے پر زیرِ تربیت ایک پائلٹ نے خودکشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھی دو حاضر سروس فوجیوں اور ایک ریزرو فوجی نے خودکشی کی تھی۔
ہاآرتص نے لکھا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 18 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی سکیورٹی اداروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ رجحان 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز کے بعد نمایاں ہوا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد رپورٹس میں فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو غزہ کے خلاف اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے نفسیاتی اثرات سے جوڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ