16 جون 2010 - 19:30

سعودی عرب کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں پر مزید دباو ڈالنے کے لئے دو شیعہ شخصیتوں کو پولیس اسٹیشن بلاکر انہیں اپنے گھر میں نماز جماعت برپا کرنےکے سلسلےمیں خبردار کیا ہے ۔

سعودی عرب کی سکیوریٹی فورسز نے سید محمد باقر الناصر اور عبداللہ مہنا کو دھمکی دی ہےکہ وہ اپنے گھروں میں نماز جماعت قائم نہ کریں۔ سید محمد باقرالناصر اور عبداللہ مہنا شہر الخبر کی دوممتاز شیعہ شخصیتیں اور مذھبی رہنما ہیں۔ یادرہے سعودی عرب کی حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی بہت سی مسجدیں اور امام بارگاہیں بند کردی ہیں اور شیعہ مسلمانوں کو گھروں میں بھی نماز جماعت اداکرنےسے منع کررہی ہے ۔ یادرہے سعودی عرب میں انتھا پسند وہابیوں کا بے پناہ اثرورسوخ ہے جسکی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں۔ انسانی حقوق تنظیموں نے سعودی عرب کی حکومت پرشیعہ مسلمانوں کے حقوق تسلیم نہ کرنے پرشدید تنقید کی ہے۔

........

/110