16 جون 2010 - 19:30

پاکستان کی کاالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی نےکوئٹہ میں ہونےوالے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

جنگ آن لائن کےمطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ترجمان نے میڈیا کے دفاتر میں نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کرکے مبینہ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق آج صبح نو بجے جناح روڈ پر منان چوک کے قریب نجی بنک کے منیجر ارشد زیدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ان کی لاش سول اسپتال لائی گئی ۔ان کے لواحقین اور دیگر افراد وہاں جمع ہوگئے ۔اسی دوران سول اسپتال شعبہ حادثات کے گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قاضی عبدالواحد کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا جس کی عمر تقریبا تیس سال تھی ۔ دھماکے کے فورا بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے بھگڈر مچ گئی۔ دھماکے میں ڈی ایس پی ظاہر شاہ کاظمی،اے ٹی ایف کے اہلکار محمد حسین، پولیس اہلکار عبدالہادی ، ایف آئی اے کے اہلکار مجتبیٰ اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ملک عارف سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور پینتیس سے زائد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں رکن قومی اسمبلی آغا ناصر شاہ ، جیو ٹی وی کے رپورٹر سلمان اشرف، کیمرہ مین عمران مختار اور دیگر صحافی بھی شامل ہیں ۔ 
۔۔۔۔

/110