امریکی صدر بارک اوبامانے47ممالک کے صدور، وزرائے اعظم اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد تسلیم کیا ہے کہ ایٹمی اسلحے کی تیاری کو روکنے کیلئے ابھی متعدد سیاسی نوعیت کے مسائل باقی ہیں جن کیلئے مشکل انتخاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق صدر اوباما نے اجلاس کو قصداً زیادہ وسعت نہیں دی تاکہ چند متنازع مسائل سے بچا جا سکے اور یہی وجہ ہے کہ منگل کو ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران وہ پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی پیداوار سے روکنے اور اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں ٹال مٹول سے کام لیتے رہے انہوں نے محض یہ کہا کہ ان ممالک کو عدم جوہری پیداوار کے معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں جس سے دونوں پہلے ہی ہندوستان کی طرح انکار کر چکے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110