16 جولائی 2026 - 17:38
مآخذ: ابنا
ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے۔

 اسماعیل بقائی نے یمن کے ٹی وی چینل "المسیرہ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی خطرے کے سامنے بے بس نہیں رہے گا، بلکہ مسلح افواج، سفارتی ادارے اور عوام مل کر ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب فیصلہ کن، براہِ راست اور بلا تاخیر دیا جائے گا۔

بقائی نے ایک سوال کے جواب میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے حوالے سے تہران کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ابتدا ہی سے "عہد کے بدلے عہد" کے اصول پر قائم ہے اور اسی بنیاد پر اپنے فیصلے کرتا رہے گا۔

یہ تمام بیانات اسماعیل بقائی نے یمنی نشریاتی ادارے "المسیرہ" کو دیے گئے انٹرویو میں دیے ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha