14 جولائی 2026 - 15:10
مآخذ: ابنا
ٹرمپ کی گرین سگنل کے بعد سعودی عرب کا یمن پر حملہ

یمن کے شمالی صوبے صعدہ کو سعودی عرب کی جانب سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ مختلف ذرائع نے علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے شمالی صوبے صعدہ کو سعودی عرب کی جانب سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ مختلف ذرائع نے علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صعدہ کے نواحی علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے، جبکہ سعودی جنگی طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری رہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فضائی دفاعی نظام نے حملہ آور جنگی طیاروں کا مقابلہ کرنے کی کوشش بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق خبر کی اشاعت تک یمن کے سرکاری ذرائع ابلاغ، جن میں انصار اللہ سے وابستہ المسیرہ ٹی وی بھی شامل ہے، نے ان حملوں کی باضابطہ تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کی مسلح افواج اس سے قبل سعودی عرب کو کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے نتائج سے خبردار کر چکی تھیں۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے حال ہی میں صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے جواب میں یمنی افواج نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ادھر بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی ویب سائٹ Axios کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں یمن میں فوجی کارروائیوں کے لیے حمایت کا اظہار کیا تھا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha