بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ فضائی نیویگیشن کی نگرانی سے حاصل ہونے والی معلومات کل رات ایرانی سرزمین پر امریکی جارحیت میں اردن کی شراکت کی تصدیق کرتی ہیں۔



بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اردن نے چند گھنٹے قبل ایک بیان میں اعتراف کیا کہ ایران کے تین بیلسٹک میزائل اردن میں اہداف کو لگ گئے ہیں۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے دوران اپریل کے اواخر میں، ہوا بازی کے ڈیٹا سے یہ بھی آشکار ہؤا تھا کہ امریکی بحریہ کا ایک الیکٹرانک وارفیئر طیارہ اردن کے موفق السلطی ایئر بیس سے اڑا اور کم از کم 8 ریفیولنگ طیارے بھی اردن سے امریکی افواج کی مدد کے لیے گئے تھے؛ ایک بحری گشتی طیارہ بھی ایران کے بارے میں معلومات جمع کر رہا تھا۔



اب ایک بار پھر Osint navigator اکاؤنٹ کی ہوا بازی کی نگرانی سے پتہ چلتا ہے کہ کل رات امریکی فضائیہ کا C-17 ٹرانسپورٹ طیارے اردن میں امریکی زیر قبضہ تحت تین اردنی فوجی اڈوں پر اترا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ