11 جولائی 2026 - 17:32
مشہد میں سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود دو بسیجی اہلکار شہید، سپاہ امام رضاؑ نے تصدیق کر دی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے شہر مشہد میں سکیورٹی گشت پر مامور دو بسیجی اہلکار، سید سجاد علوی اور مہدی ہنرمند، حملے میں شہید ہو گئے۔ اس واقعے کی تصدیق سپاہ امام رضاؑ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے شہر مشہد میں سپاہ امام رضاؑ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے والے دو بسیجی اہلکاروں سید سجاد علوی اور مہدی ہنرمند کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

بیان کے مطابق دونوں اہلکار مشہد کے میدان سرافرازان کے قریب، جو روضۂ امام رضاؑ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے معمول کی گشت پر مامور تھے کہ اس دوران انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہو گئے۔

سپاہ امام رضاؑ کے مطابق اس حملے میں ایک راہگیر بھی حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

سپاہ امام رضاؑ نے مزید بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی نئی معلومات سامنے آئیں گی، انہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha