10 جولائی 2026 - 16:53
آیت اللہ آملی لاریجانی: رہبرِ شہید کی تشییع اسلام اور ایران کی عزت کی تاریخ کا ایک لازوال باب ہے

مجمع تشخیص مصلحتِ نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے رہبرِ شہید کی تشییع میں ایران، عراق اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کی تاریخی شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک تعزیتی تقریب نہیں بلکہ اسلام اور ایران کی عزت و وقار کی تاریخ میں ایک یادگار حماسہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحتِ نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے ایک پیغام میں رہبرِ شہید کے جسدِ مطہر کی تشییع میں ایران، عراق اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کی تاریخی اور غیرمعمولی شرکت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران، قم، نجف اشرف، کربلائے معلیٰ اور مشہد مقدس میں منعقد ہونے والی تشییعی تقریبات صرف سوگواری کی مجالس نہیں تھیں بلکہ اسلام اور ایران کی عزت و سربلندی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جانے والا ایک عظیم حماسہ تھیں۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ لاکھوں افراد نے رہبرِ شہیدِ انقلاب کی یاد میں یک زبان ہو کر ولایت اور شہادت کے راستے سے اپنی وفاداری کا اعادہ کیا اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ایرانی قوم اور محاذِ مزاحمت شہداء کے راستے اور حضرت آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ‌ای کے اعلیٰ مقاصد پر ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے ایران کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے تہران، قم اور مشہد مقدس میں رہبرِ شہید کے جسدِ مطہر کو عقیدت و احترام کے ساتھ روضۂ امام رضاؑ تک پہنچایا، جبکہ عراق کے عوام نے نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں والہانہ میزبانی کے ذریعے دونوں برادر قوموں کے گہرے تعلقات کا عملی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے دنیا بھر کے آزاد انسانوں کی شرکت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوا کہ شہادت کسی سرحد کی پابند نہیں اور مزاحمت ایک عالمی حقیقت بن چکی ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ ان دنوں میں سامنے آنے والا قومی اتحاد اور یکجہتی اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ اور دشمنوں کے لیے مضبوط ترین جواب ہے، کیونکہ دشمن قوم میں انتشار اور مایوسی دیکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں ایرانی عوام کی محبت، وفاداری اور اتحاد کا بے مثال منظر دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے زور دیا کہ قوم کو اس اتحاد اور قومی یکجہتی کو، جو شہداء کے پاک خون کی بدولت قائم ہوئی ہے، ایک قیمتی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا چاہیے اور اسی سرمایہ کے سہارے ایران کو عزت، اقتدار اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha