اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کے وزیر صحت نے اپنے دورے کے دوران اسپتالوں "حیراں"، "جبل عامل" اور "لبنانی–اطالوی" اسپتال کا معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامی افسران، ڈاکٹروں اور طبی عملے سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور شدید حالات کے باوجود طبی خدمات جاری رکھنے پر عملے کی کوششوں کو سراہا۔ ساتھ ہی جنوبی لبنان کے طبی مراکز کی فوری بحالی اور ضروری طبی آلات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
دورے کے دوران طبی عملے، ڈاکٹرز اور نرسوں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے جنگی حالات کے باوجود مریضوں کی دیکھ بھال جاری رکھی۔
لبنانی وزیر صحت رکان ناصرالدین نے اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے لبنان کے صحت کے نظام پر منظم حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان کے اسپتال عوامی استقامت کی علامت ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت اسپتالوں کے مالی مطالبات کی ادائیگی، امدادی فنڈز کے حصول اور متاثرہ طبی مراکز، طبی ڈھانچے، ایمبولینس سروس اور دیگر صحت کے نظام کی بحالی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ حکومت نے جنوبی لبنان کے اسپتالوں کی بحالی کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ