22 جون 2026 - 10:07
سوئٹزرلینڈ  مذاکرات کے پہلے دور کے حتمی اعلامئے میں طے پانے والے 5 اہم نکات

مذاکراتی وفد کے میڈیا کمیٹی "میناب 168" نے بورگن اسٹاک ـ سوئٹزر لینڈ مذاکرات کے پہلے دور کے انعقاد کے بعد، مذاکرات کے اختتامی اعلامئے میں کی گئی اہم باتوں اور توافقات کو شائع کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد کی میڈیا کمیٹی "میناب 168" نے بورگن اسٹاک ـ سوئٹزر لینڈ میں ایران اور امریکہ مذاکرات کے پہلے دور کے انعقاد کے بعد، مذاکرات کے اختتامی اعلامئے میں طے پانے والے اہم نکات کو شائع کر دیا ہے۔

5 نکات:

1۔ سینیچر کی شام سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد کے کے تحت، لبنان میں جنگ کے خاتمے کا عمل ٹوٹتی ہوئی شکل میں فی الحال برقرار رکھا گیا ہے جس کے استحکام کے لئے ایران کی موجودگی میں "تنازعات کے کنٹرول کی یونٹ" کے نام سے ایک نگرانی کا طریقہ کار تشکیل دیا جائے گا۔ اس طریقہ کار کے ساتھ درحقیقت اسلامی جمہوریہ ایران باضابطہ طور پر لبنان کے سیکورٹی معاملے میں باضابطہ طور پر فریق بن رہا ہے، حالانکہ حالیہ مہینوں میں امریکیوں نے ایران کو لبنان کے معاملات سے خارج کرنے کی بہتیری کوششیں کی تھیں اور سازشیں چلائی تھیں۔ نیز اس طریقہ کار میں صہیونی ریاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

2۔ آبنائے ہرمز کے انتظام کے معاملے میں، آبنائے کو بتدریج کھولنے کی ضمانت کو یقینی بنانے کے لئے، ایک رابطہ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نفاذ میں کسی خرابی کی صورت میں، بحری جہاز، ایران سے رابطہ کریں اور اپنا مسئلہ منتقل کریں۔ یہ واقعہ آبنائے ہرمز پر ایران کی حکمرانی کے استحکام ـ اور تسلیم کئے جانے ـ کے مترادف ہے۔

3۔ جو تین گروہ "جوہری پروگرام، پابندیوں اور نگرانی"، کے لئے، اس اعلامئے کی بنیاد پر تشکیل پائیں گے، وہ مفاہمت نامے کی شق 13 کے نفاذ کے آغاز کے بعد اپنا کام شروع کریں گے؛ یعنی تمام محاذوں پر خاص طور پر لبنان میں جنگ بندی کا آغاز، بحری ناکہ بندی کے خاتمے کا آغاز، ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی کا آغاز اور تیل، پٹرو کیمیکلز اور ان سے بننے والی مصنوعات پر پابندیوں کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد۔ اسلامی جمہوریہ ایران درحقیقت شق 13 کے نفاذ سے پہلے، حتمی مرحلے کے مذاکرات میں داخل نہیں ہوگا۔

4۔ مذاکرات کے اس دور میں، ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی کے نفاذ کا مفاہمت نامہ بھی ایران اور قطر کے درمیان دونوں ممالک کے دستخطوں کے ساتھ طے پا گیا ہے۔

5۔ نیز سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات کے دوران، مفاہمت نامے کی شق 10 کی بنیاد پر، امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر (Office of Foreign Assets Control [OFAC]) نے 60 دنوں کے لئے، تیل، پٹرو کیمیکلز اور متعلقہ مصنوعات پر پابندیوں کے خاتمے کی دستاویزات، جاری کر دیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایران باضابطہ طور پر اپنے گاہکوں کو تیل بیچ سکتا ہے اور اس کی رقم مرکزی بینک کے باضابطہ طریقہ کار کے تحت، وصول کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha