اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایران کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی کامیابی ایک بڑی فتح ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران نے حالیہ چیلنجز اور جارحیت کا جس ثابت قدمی اور قوت کے ساتھ مقابلہ کیا، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے قابلِ فخر ہے۔
مہدی المشاط نے مزید کہا کہ ایران کی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے استقامت، مزاحمت اور طاقت کی ایسی روشن مثالیں پیش کی ہیں جو اسلامی دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے اس کامیابی کو استکباری طاقتوں کے مقابلے میں امتِ مسلمہ کی سربلندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کے راستے پر گامزن اقوام کے حوصلے بلند کرے گی۔
آپ کا تبصرہ