اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے مینارِ پاکستان میں منعقدہ "شہیدِ امت" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کسی فرد کے خاتمے کا نام نہیں بلکہ ایک فکر اور نظریے کی توسیع کا ذریعہ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد شہیدِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے افکار کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور امتِ مسلمہ کو ایک فکری و عملی عہد کی جانب متوجہ کرنا ہے، جو مسلمانوں کو کمزوری، انتشار اور مایوسی سے نکال کر وحدت، طاقت اور امید کی طرف لے جائے۔
راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس شہادت کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ امتِ مسلمہ کو مصنوعی اور مسلط کردہ تقسیموں سے بالاتر ہو کر مشترکہ اقدار کے گرد جمع ہونا چاہیے، حق اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور ایک ایسی واحد امت کی تشکیل کے لیے آگے بڑھنا چاہیے جو عدل، عزتِ نفس اور انسانی آزادی کی علمبردار ہو۔
آپ کا تبصرہ