اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہڈینئل کوورٹ کو چار نومبر2008 کوصدراوبامہ کے انتخاب سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ کُووَرٹ اور اس کے ساتھی نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ88 سیاہ فام امریکیوں کو قتل اور ان میں سے14کو ذبح کرنے کے بعد خود بھی مرجانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
پولیس نے انہیں صدر اوبامہ کی انتخابی مہم کے دوران اپنی کار میں ان کی جانب بڑھتے اور کھڑکی سے باہر فائرنگ کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔کووٹ کا ساتھی پہلے ہی اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کا اعتراف کرچکا ہے اور اسے10 سال قید کی سزا کاسامنا ہے۔ جبکہ کُووَرٹ کو10 سے75 برس تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
........
152/