12 جون 2026 - 17:47
میکسیکو: عالمی فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب؛ اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا + ویڈیو

میکسیکو کے عوام نے عالمی فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈیم کے باہر صہیونی ریاست کا پرچم نذر آتش کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ گذشتہ شب 2026 کے عالمی فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب میں جب اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم لہرایا گیا، تو میکسیکو کے عوام نے اسٹیڈیم کے باہر اسرائیل کا پرچم جلا کر عالمی کپ کا استقبال کیا۔

فرانسیسی اخبار "لو پاریزیاں" کے سروے کے مطابق، صہیونی ریاست، غزہ، لبنان اور ایران میں مظالم کے بعد  دنیا کے لوگوں میں زیادہ نفرت کا نشانہ بن گئی ہے، جہاں اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ یورپ اور دنیا بھر کے اسٹیڈیمز میں یہ نفرت 7 اکتوبر 2023 سے پہلے کے مقابلے میں 70 فیصد بڑھ گئی ہے۔

اس سے قبل بھی جنوبی امریکہ کے بہت سے فٹبال شائقین نے غزہ کے لوگوں کی حمایت میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔

الوطن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، میکسیکو کے فٹبال شائقین کا اسرائیل کا پرچم جلانے کا اقدام غزہ میں اس ریاست کے مظالم کی مذمت کا اظہار ہے، جہاں 73 ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

اس عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میکسیکو کے لوگوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگا کر، فلسطینیوں کے نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ برابر کی شریک حکومت اور عالمی کپ کے شریک میزبان امریکہ کی ظالمانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha