9 جون 2026 - 20:24
شنگھائی تنظیم کا ایران سے یکجہتی کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ نے اپنے اختتامی بیان میں ایران کی خودمختاری، سلامتی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کے پانچویں اجلاس میں، وفود کے سربراہان نے اختتامی بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر ـ نیز وزارت داخلہ کے ماتحت ڈھانچوں (پولیس کی تنصیبات) پر امریکی-صہیونی فوجی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مزید برآں، وزراء اور وفود کے سربراہوں نے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ان حملوں کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ایران کی حکومت اور عوام سے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا۔

شانگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کا پانچواں اجلاس کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہؤا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی نے ـ ایک وفد کی سربراہی میں ـ شرکت کی اور اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ روس، پاکستان، تاجکستان، کرغیزستان کے وزرائے داخلہ، چین کے نائب وزیر داخلہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha