بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات 2 اکتوبر 2025 کو اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی وفاق کے درمیان "جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے" کے نافذ العمل ہونے کے اعلان پر مبنی بیان جاری کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: "اسلامی جمہوریہ ایران اورروسی وفاق کے درمیان جامع اسٹراٹیحک شراکت داری کا معاہدہ" ـ جس پر مورخہ 16 جنوری 2025 کو دونوں ممالک کے صدور نے ماسکو میں دستخط کئے تھے، آج، جمعرات 2 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے: اس معاہدے کا انعقاد دونوں ممالک کے رہنماؤں کے باہمی احترام، اچھی ہمسائیگی اور دونوں قوموں کے اعلیٰ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تمام شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنے اور مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: ایران اورروس کا جامع اسٹراٹیحک شراکت داری کا معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے اور مختلف شعبوں میں دونوں فریقوں کے مطلوبہ دوستانہ تعلقات کی سطح کی بلندی کی نوید دیتا ہے۔
مذکورہ بیان میں نشاندہی کی گئی ہے: یہ اہم دستاویز دونوں ممالک کے تعاون کے شعبوں اور ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے، سفارتی، اقتصادی، تجارتی، سائنسی-ٹیکنالوجیکل، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک واضح فریم ورک پیش کرتی ہے اور باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے ضروری بنیاد فراہم کرتی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اس بیان میں کہا ہے: ایران اورروس، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی بنیادی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے سے مکمل آگہی کے ساتھ، کثیرالجہتیت کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لئے، برکس اور تعاون کو مضبوط بنانے کے ذریعے شنگھائی جیسے کثیرالجہتی اداروں اور انتظامات کے فریم ورک میں ، کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ نے بھی آج اعلان کیا کہ یہ معاہدہ، جو دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے حوالے سے ہمہ گیر تعلقات کو مضبوط بنانے سے تعلقات رکھتا ہے، آج 2 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ