16 جون 2010 - 19:30

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں بم دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے

شہرکوئٹہ میں بم دھماکے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیںجن میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق بم دھماکہ کواری روڈ پر ہوا ۔ بم سڑک پر کھڑی سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب پولیس کی موبائل وین وہاں سے گذر رہی تھی ۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دو پولیس اہل کاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

 دھماکے میں سولہ افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

........

152/