16 جون 2010 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ روس ایران کو تنہا کئے جانے کے خلاف ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاوروف نےایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے بارے میں روس اور امریکہ کامؤقف یکساں نہیں ہےاس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ایران روس کا ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ روس گہرا معاشی، ثقافتی اور فوجی و تکنیکی تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اب روس اور امریکہ ایک دوسرے کے مخالف نہیں رہے لیکن وہ دوست بھی ابھی نہیں بنے ہیں۔

........

152/