اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ممالک کے جھنڈوں میں لپٹے تابوتوں کے ڈھیر لگادئیے، پولیس نے آٹھ مظاہرین گرفتار کرلئے۔ عراق پر حملے کے سات سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں امریکی شہریوں نے جنگ مخالف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین عراق و افغان جنگ بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اوباما حکومت میں واشنگٹن میں جنگ کے خلاف ہونے والا یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ پولیس نے دوران احتجاج آٹھ مظاہرین گرفتار کرلئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان میں معصوم انسانوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے۔
.........
152/