26 مئی 2026 - 17:16

چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ایران کے جوہری معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ہمیشہ اس مسئلے کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا آیا ہے۔ چین کی تازہ قومی رپورٹ میں امریکہ کو موجودہ تعطل کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی ہی موجودہ کشیدگی کی اصل جڑ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران کے جوہری معاملے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چین ہمیشہ اس مسئلے کے مذاکراتی اور پُرامن حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے متعلقہ فریق اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے حل کی جانب پیش رفت کریں گے جو تمام فریقوں کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھتا ہو۔

موجودہ تعطل کا اصل ذمہ دار امریکہ

چین نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق اپنی تازہ قومی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے جوہری معاملے کے حل کے لیے زیادہ “سنجیدگی” اور “اخلاص” کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

رپورٹ میں واشنگٹن کو ایران کے جوہری معاملے میں موجودہ تعطل کا بنیادی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کا 2018 میں برجام سے نکلنا ہی موجودہ بحران اور کشیدگی کی اصل وجہ ہے۔

چین نے گزشتہ سال اور رواں سال کے آغاز میں ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رژیم کے فوجی حملوں پر بھی شدید تنقید کی اور انہیں “بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق چین ایک جانب عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام میں اپنے فعال کردار کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جبکہ دوسری جانب ایران کے معاملے پر واشنگٹن پر سیاسی دباؤ بھی بڑھا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha