17 مئی 2010 - 19:30

ایران اس معاہدے کے تحت پچيس برسوں تک پاکستان کو روزانہ پچھتر کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے ایک گيس پائپ لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں.
یہ گيس پائپ لائن پارس ساوتھ آئل فیلڈ کو صوبہ سندھ اور بلوچستان سے ملائے گی اور اس سے پاکستان کی گيس کی ضرورتیں پوری ہونگی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے اس معاہدے پر دستخطوں کے بعد کہا ہے کہ اس پائپ  سے دونوں ملکوں کی معیشتوں کو بھی بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ گيس پائپ لائن بچھانے کا کام اسی سال شروع ہوجائے گا اور 2014 تک مکمل ہوجائے گا ۔
ایران اس معاہدے کے تحت پچيس برسوں تک پاکستان کو روزانہ پچھتر کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کرے گا۔
  

............

/110