حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا کہ ملت فلسطین کے ساتھ مکمل طرح سے یکجہتی کا ثبوت دینا اور اس کی حمایت کرنا ہرایک کا مذھبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور اگر عرب اور اسلامی دنیا نے ملت فلسطین کی مدد کرنےمیں غفلت کی تواسے دنیااور آخرت میں خسارہ ہوگا اور ذلت وخواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔حزب اللہ لبنان نے عرب ملکوں کی خاموشی اور عالمی برادری کی جانب سے صہیونیوں کاساتھ دئےجانے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی جوانون کی مزاحمت ہی صہیونی حکومت کی جارحیت کا حقیقی جواب ہے کیونکہ دشمن صرف مزاحمت کی زبان سمجھتاہے ۔ .............
/110