اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد مسلم امریکی مصنف «ایبو پٹیل» (Eboo Patel) نے "مذہبی عصبیتوں کا فروغ (Spread of Religious Prjudice) کے عنوان سے اپنی ایک یادداشت میں، گیلپ پول (Gallup Poll) کی حالیہ سروے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر دس امریکیوں میں سے 4 امریکی مسلمانوں کی نسبت پیشگی ذہنیت رکھتے اور تعصب برتتے ہیں جبکہ دو تہائی امریکیوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اسلام کے بارے میں کسی بھی قسم کی دانش و معلومات نہیں رکھتے۔ انھوں نے مٹھی بھر انتہاپسندوں کا کھاتہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے الگ کرتے ہوئے مسلمانوں سے خوفزدہ رہنے والوں سے مخاطب ہو کر لکھا ہے کہ "یہ نقص آپ کا اپنا نہیں ہے بلکہ افسوس تو یہ ہے کہ "انھوں" نے یہ خوف تمہارے اندر پروان چڑھایا ہے"۔انھوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں کی اطلاعات و معلومات کا منبع بھی مغربی ذرائع ابلاغ ہی ہوتے تو آج ہم مسلمان بھی اسلام سے خوف و ہراس میں مبتلا ہوچکے ہوتے لیکن ایسا نہیں ہے؛ ہم مسلمان ـ جس طرح کہ مغربی ذرائع ابلاغ ہماری تصویر کشی کرتے ہیں ـ خوفناک نہیں ہیں۔ انھوں نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان ظاہری اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر ہم مسلمان داڑھی رکھتے ہیں یا چادر پہنتے ہیں تو اتنا ضرور ہے کہ ہم دوسروں سے تھوڑے بہت مختلف نظر آتے ہیں تا ہم، ہم بھی دیگر انسانوں کی مانند بالکل معمولی اور طبیعی انسان ہیں؛ ہم ابراہیم، موسی اور عیسی علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی ایک باکرہ ماں سے متولد ہوئے ہیں اور ہم مسلمان ان کی رجعت اور واپس لوٹ کر آنے کا انتظار کررہے ہیں۔ انھوں نے "اللہ" کے لفظ جلالہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اللہ عربی زبان میں خدائے واحد کو کہتے ہیں اور وہ خدا وہی خدا ہے جس کی موسی اور عیسی نے بھی پرستش کی ہے چنانچہ فکری لحاظ سے دیگر ادیان کے پیروکاروں کے ساتھ ہمارے بہت سے اشتراکات ہیں۔ایبو پٹیل نے دیگر ادیان کے پیروکاروں کو دعوت دی ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ گفتگو اور مذاکرہ کریں؛ مسلمانوں کے گھروں اور عبادتگاہوں کا میں جائیں اور دیکھ لیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ان کے بہت سے اشتراکات ہیں۔ انھوں نے آخر میں تعصبات کے فروغ کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مذہبی تعصبات کے سلسلے میں ایک نہایت اہم نکتہ پایا جاتا ہے اور بہتر یہی ہے کہ دیگر ادیان و مذاہب کے پیروکار بھی اس کی طرف توجہ کریں اور وہ نکتہ یہ ہے کہ یہ تعصبات مستقبل میں ان کے دین و مذہب کا گریبان بھی پکڑ سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایبو پٹیل شکاگو میں مقیم ہندی نژاد امریکی ہیں اور شکاگو کے نوجوانوں کی تنظیم "بین الادیان گروپ" کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔......................./110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 181762
مسلم امریکی مصنف نے مختلف ادیان کے پیروکاروں کو خبردار کیا ہے کہ مذہبی اور دینی عصبیتیں ایک دین ان کا گریبان بھی پکڑ ہی لیں گی۔