اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 130 رکنی کینیڈین وفد نے قم المقدسہ کی زیارات کی غرض سے اس شہر میں 5 روز قیام کے دوران اس شہر میں مختلف مقابر و مشاعر کی زیارت کی اور مختلف دینی و تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔ اس وفد میں کینیڈین پارلیمنٹ میں ٹورانٹو شہر کی شیعہ خواتین کی نمائندہ مسز شبنیز، شمالی امریکہ کی سب سے بڑی شیعہ مسجد کے بانی جناب "غلام عباس عمرسی" اور جامعہ کراچی کے استاد جناب مجاہد حسین لاشاری بھی شامل تھے۔ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس سمیت مشہد میں امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام، رَے میں حضرت عبدالعظیم الحسنی اور بہشت زہرا (س) میں حضرت امام خمینی کے مزار کی زیارات بھی اس وفد کے پروگرام میں شامل ہیں۔ ......................................./110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 181754
شیعیان کینیڈا اور امام (رحمۃاللہ علیہ) اور انقلاب اسلامی کے محبین نے امام خمینی (رحمۃاللہ علیہ) کے تاریخی گھر جاکر انقلاب اسلامی کے رہبر فقید اور اسلامی جمہوریہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔