13 مئی 2026 - 17:10
مآخذ: ابنا
اسپین نے دوبارہ امریکہ کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ میں عدم شرکت پر زور دیا

اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ میں شریک نہیں ہوگا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ میں شریک نہیں ہوگا۔
 آلبارس نے واضح کیا کہ مادرید امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود اپنے فضائی اڈوں کو ایران سے متعلقہ جنگی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر قائم رہے گا۔

آلبارس نے پولیٹیکو سے گفتگو میں کہا کہ اسپین امریکہ کے ساتھ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو مضبوط رکھنا چاہتا ہے، مگر وہ واشنگٹن کے دباؤ میں آ کر اپنے اصولوں اور اقدار سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے مزید کہا:ہم ان چند ممالک میں شامل تھے جنہوں نے امریکہ کی مدد کی تاکہ وہ آزاد اور خودمختار ملک بن سکے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تعلقات اسی راستے پر جاری رہیں، لیکن ہم اپنے اصول نہیں چھوڑیں گے۔"

وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اسپین کی خارجہ پالیسی شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی اقدار کے احترام پر مبنی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha