اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ مزاحمت کے ہتھیار لبنان کا اندرونی معاملہ ہیں اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت میدان نہیں چھوڑے گی بلکہ میدان جنگ کو دشمن کے لیے اسے جہنم بنا دے گی۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کے دیگر مجاہدین کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کے ڈرون طیاروں نے قابض اسرائیل اور دنیا کے ظالم ترین لوگوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے مجاہدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مرتے نہیں، یا تو میدان میں ثابت قدم رہتے ہیں یا پھر شہید ہو کر اپنے رب کے پاس زندہ ہوتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم نہ سر جھکائیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے، بلکہ لبنان اور اس کے عوام کا دفاع جاری رکھیں گے۔ چاہے کتنا ہی وقت لگے اور چاہتے جتنا بھی نقصان اٹھانا پڑے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے، دشمن کے لیے اسے جہنم بنا دیں گے، جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے اور دو مارچ سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپس نہیں جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ