11 مئی 2026 - 14:28
مآخذ: ابنا
خلیج فارس میں عرب ممالک کی تمام بندرگاہیں بند

ایرانی شپنگ اینڈ میری ٹائم سروسز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل مسعود پل‌مہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے جنوبی عرب ممالک کی تمام بندرگاہوں کی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی شپنگ اینڈ میری ٹائم سروسز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل مسعود پل‌مہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے جنوبی عرب ممالک کی تمام بندرگاہوں کی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 110 آئل ٹینکرز اور گیس بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے، لیکن اب یہ تعداد “صفر” تک پہنچ گئی ہے۔

پل‌مہ کے مطابق جبل علی بندرگاہ خطے کا ایک مرکزی تجارتی حب تھا، جہاں سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد کنٹینرز کی آمد و رفت ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہ پورے خطے کی بندرگاہی سرگرمیوں کے لیے “انجن” کی حیثیت رکھتی تھی، لہٰذا اس کی بندش کا اثر دیگر عرب بندرگاہوں پر بھی پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب جہاز آبنائے ہرمز سے گزر نہیں پاتے تو خطے کی بندرگاہوں میں درآمد و برآمد کا نظام رک جاتا ہے، جس سے تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے:تیل و گیس کی عالمی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے،شپنگ لاگت میں اضافہ ممکن ہے،خلیجی ممالک کی تجارت اور معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha