اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق۔ ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہےکہ جنگ کےخاتمےکی امریکی تجویز پر ایران کا جواب پاکستان کےذریعےبھیج دیاگیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب میں جنگ کےخاتمے، خلیج و آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہےکہ پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کی ہےکہ انہیں ایران کا جواب موصول ہو گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ