10 مئی 2026 - 10:05
نام نہاد پروجیکٹ فریڈم؛ ٹرمپ کی پسپائی کا سبب فاش

حال ہی میں امریکیوں نے نام نہاد "پروجیکٹ فریڈم" آپریشن کے تحت، کچھ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ایرانی بحریہ نے صبح تک مقابلہ کرکے اس جارحیت کو ناکام بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ گوکہ امریکیوں نے ایک بڑی فضائی چھتری آبنائے ہرمز کے اوپر قائم کی تھی اور بڑی تعداد میں جنگی جہاز، آبنائے ہرمز سے گذار کر بحیرہ عمان سے خلیج فارس میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن یہ کاروائی ایرانیوں کے بہادرانہ دفاع کے سامنے ناکام ہو گئی۔

ان جھڑپوں میں چار امریکی جنگی بحری جہاز ناکارہ ہو گئے؛ جن میں سے دو وہ تھے جو جزیرہ بو موسیٰ کی ساحلی چٹانوں کے پیچھے چھپنا چاہتے تھے!

امریکہ ایک [برائے نام Nominal] فتح تخلیق کرنے کے لئے آیا تھا المناک شکست کھا گیا۔

نتیجہ یہ ہؤا کہ ٹرمپ صبح 5 بجے اپنے نام نہاد "پروجیکٹ فریڈم" روکنے پر مجبور ہؤا۔

پروجیکٹ فریڈم کے دوران، امریکہ کے لئے راستہ صاف کرنے کے لئے میدان میں آنے والے ابو ظہبی کے حکمرانوں کے کئی تیل بردار جہاز، کچھ پائپ لائنیں، ایک پٹروکیمیکل کمپلیکس وغیرہ تباہ ہوگئے، ایک فریگیٹ سمیت کئی امریکی بحری جہازوں کو نقصان پہنچا اور امریکی طیاروں کو فضا میں ایندھن پہنچانے والا ایک ایئرفیولنگ ٹینکر بھی ریڈاروں سے محو ہوکر لاپتہ ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha