اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر علیموف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو امریکہ اور بحرین کی جانب سے پیش کیے گئے ایران مخالف قرارداد کے مسودے کی حمایت نہیں کرے گا۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ "روس اس تجویز کی حمایت نہیں کر سکتا جو اس وقت امریکہ اور بحرین کی جانب سے زیر غور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو دونوں فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس قرارداد کے مسودے کو واپس لے لیں۔
الیگزینڈر علیموف نے ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔
روسی حکام کے مطابق خطے میں مزید کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سلامتی اور توانائی کی صورتحال پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ