اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفٰی محمد نجار نے ایران اور قطر کے مابین سیکیورٹی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخطوں کے بعد کہا کہ ایرانی حکومت کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں کرتی۔ تاہم اگر کسی نے بھی ایرانی ایٹمی تنصیبات یا ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران پر حملہ کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔اور حملہ کرنے والے کو پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ ایرانی وزیر داخلہ محمد نجار نے مزید کہا کہ ایران تیل کی دولت سے مالا مال علاقہ خلیج کے ممالک سے تعلقات کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لئے کام اور کوششیں کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ خطے کی امن و سلامتی علاقائع ممالک کی ذمہ داری ہے اور غیر علاقائی طاقتیں خطے میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
...................
/110
وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار کے دوره قطر کی تفصیلات کے لئے درج ذیل لنکس کی طرف رجوع فرمائیں:
ـ ایران اور قطر کے سکیورٹی معاہدے کا پیغام امن اور دوستی ہے
ـ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں