17 مئی 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نےکہاہے کہ یورپی ممالک انسانی حقوق کے دفاع کے نعروں کے باوجود دہشگردی کےحامی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں جرمنی میں  دہشتگرد ٹولے "پژاک" کے سرغنے کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  بہت سےجرائم کا ارتکاب کرنے والا عبدالرحمان حاجی احمدی اور دہشتگرد ٹولے "پژاک" کے جرائم کی دستاویزات مغربی و یورپی ممالک کو پیش کی جاچکی ہيں مگر اس کے باوجود اسے جرمن حکومت نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا اور پھر چھوڑ بھی دیا-وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تمام یورپی ملکوں اور جرمن حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ کے سلسلےمیں سنجیدہ ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےعلاقے میں امریکی کمانڈرجنرل پٹریاس کے ایران مخالف بیہودہ اور توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کی وجہ امریکیوں کی جھنجہلاہٹ ہے؛ امریکی حکام سخت غصے میں ہیں اور ایسی باتیں کررہے ہيں جو سفارتی آداب کےخلاف ہیں۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران کے ایٹمی ری ایکٹر کے ایندھن کے بارے میں کہا کہ ایران کی ترجیحات ایندھن کی فراہمی ہے اور اگر آئی اے ای اے کسی ایسے ملک کی نشاندہی کرے جس کے پاس بیس فیصد افزودہ یورینیم ہے تو ایران خریداری کے لئے تیار ہے اور اگر کوئی ملک تبادلہ کرنا چاہتا ہے اور شرائط پر پورا اترتا ہے تو ہم ایندھن کے تبادلے کے لئے بھی تیار ہيں اور اگر کچھ نہیں ہوا تو ایران بیس فیصد افزودہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان نے عراق کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں کہاکہ عراق میں موجودہ دور کا سب سے بڑا تاریخی واقعہ انتخابات میں عوام کی بھرپورشرکت اورعوامی حکومت کی تشکیل ہے۔  ..........110