17 مئی 2010 - 19:30

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن محمود الزھار نے کہا ہےکہ سازباز کا عمل اسی جگہ پرپہنچ گیا ہے جہاں سے شروع ہوا تھا ۔

محمود الزھار نے العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس اور جہاد اسلامی جیسی اصلی اور جہادی تنظیموں نےسازباز کے مذاکرات پر اتفاق نہيں کیا ہے کیونکہ ماضی ميں ہونے والے معاہدے اور امریکہ و اسرائیل کی وعدہ خلافیوں نے مذاکرات کو زيرو پوائنٹ پر پہنچا دیا ہے۔
تحریک حماس کے اس اہم رکن نے غرب اردن کی ایک کالونی میں اسرائیل کو ایک سو بارہ کمپلیکس تعمیر کرنے کی اجازت کو فریب اور دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ منصوبے کاایک حصہ ہے۔
الزھار نے کہا کہ اگر مان بھی لیا جائے کہ غاصب صہیونی ریاست کالونیوں کی تعمیر روکنے پر راضی ہوجائے گی تو بھی اس معاہدے پر عمل درآمد کی کوئی ضمانت نہيں ہے۔ 
.................
110