17 مئی 2010 - 19:30

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کا ڈرامہ امریکی حکومت نے رچایا تھا اور وہ امریکی حکومت سے سخت ناراض ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کا ڈرامہ امریکی حکومت نے رچایا تھا اور وہ امریکی حکومت سے سخت ناراض ہے۔

چھتیس سالہ جان پیٹرک بیڈل سانتا کروز میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنس گریجویٹ اور ہولسٹر میں قائم ایک کمپنی کا چیف ایگزیکٹوہے ۔اس واقعے سے قبل وہ کئی بار انٹرنیٹ پیغام کے ذریعے امریکی حکومت کی مالیاتی اور تعلیمی پالیسیوں پر برہمی کا اظہار کرتا رہا ہے۔

پیٹرک بیڈل نے انٹرنیٹ پر ایک پیغام میں نائن الیون کے حوالے سے امریکی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت بھی تاریخ کی ظالم حکومتوں کی طرح ہزاروں شہریوں کی قربانی دے کر اپنا جابرانہ کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہے اور امریکی حکومت کی بربریت عراق اور افغانستان میں واضح نظر آتی ہے۔

 /152