اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے پیغام تبریک کا متن درج ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمایران کی غیور اور عظیم الشان ملت جو استکبار مردہ باد کے نعروں کے دریعے اپنی شکست ناپذیری اور عظمت کو ثابت کرتی رہی ہے، اللہ کے الطاف اور عنایات کے سائے میں، ہر روز صلاحیتوں کے کھِلنے اور نئی کامیابیوں کے مظاہر کی گواہ ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مبارک میلاد اور ہفتۂ وحدت کے مقدس موقع پر ـ جبکہ ان ہی دنوں میں ہم انقلاب اسلامی کے سائے میں قومی خود اعتمادی کے ایک مظہر "تباہ کن بحری جہاز جماران کی تعمیر" کے شاہد تھے ـ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایک قابل ستائش اقدام کرکے ملک کے مشرقی علاقوں کے دہشت گرد ٹولے کے سرغنے کو گرفتار کرکے اپنے ہموطنوں کے لئے سرور و شادمانی کے اسباب فراہم کردیئے۔عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی اس عظیم کامیابی پر انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیتاللہ العظمی خامنہای، ملت شریف ـ بالخصوص اس دہشت گرد کے ہاتھوں شہید ہونے اور یرغمال بننے والے بے گناہوں کے خاندانوں کو ہدیۂ تبریک پیش کرتی ہے اور تمام شعبوں میں بارگاہ آلہی سے ایران عزیز کی ملت کی روزافزوں کامیابی اور سربلندی کی التجا کرتی ہے۔ عالمی استکبار کے سرکردہ افراد عبدالمالک ریگی جیسے شرپسند اور نوکر عناصر کو اجیر کرکے ہماری ملت کا گوہر امن و آشتی لوٹ کر انہیں عزت و عظمت اور طاقت کے حصول سے محروم کرنا چاہتے تھے اور مسلمان بھائیوں کے درمیان تفرقہ و اختلاف ڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔ چنانچہ وہ مظلوم اور بے گناہ شہریوں کو قتل یا اغوا کرکے یا ان کے اموال لوٹ کر اسلامی ایران میں فتنہ اور آشوب بپا کرنے کی کوشش کرتے تھے؛ تاہم ایرانی عوام کے آہنی عزم و ارادے نے ـ جو فوجی اور سیکورٹی اہلکاروں کی صورت میں جلوہ گر ہوا ـ اس جرائم پیشہ دہشت گرد کو ایک پیچیدہ کاروائی میں، زندہ گرفتار کیا تا کہ دنیا جان لے کہ اگر یہ ملت ارادہ کرلے تو دنیا کے کسی بھی حصے میں اپنے حریم کی طرف بڑھنے والے جارح ہاتھوں کو کاٹ ڈالے گی۔
عالمی اہل بیت اسمبلی مارچ 2010
.....................
/110