اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سرلشکر حاتمی نے کہا ہے کہ فوج کے سپاہی ہر وقت دشمن کے مقابلے کے لیے تیار ہیں اور قیادت کے احکامات پر جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
یہ بیان انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیتالله سید مجتبی حسینی خامنهای کی جانب سے یومِ فوج کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام کے جواب میں دیا۔
اپنے پیغام میں سرلشکر حاتمی نے کہا کہ سپریم لیڈر کے رہنما اصول اور ہدایات فوج کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان سے فوجیوں کے حوصلے اور عزم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی بری، بحری اور فضائی افواج دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ملک کے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے اہلکار ملک کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ