اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چلی کے ساحلی علاقوں میں بڑی تعداد میں عمارتیں ، پل اور شاہراہیں تباہ ہوگئیں اور سڑکوں پر گاڑیاں الٹی پڑی ہوئی ہیں۔ زلزلے سے بیس لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ پندرہ لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ۔
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے خوف کی وجہ سے لوگوں نے رات سڑکوں اور کھلے مقامات پر گزاری۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد نہ پہنچنے سے غذائی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے کئی افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
/152