17 مئی 2010 - 19:30

گورڈن براؤن کو اس دعوے کا سامنا ہے کہ انہوں نے ٹونی بلئیر پر چلا کر الزام لگایا کہ ”تم نے میری زندگی تباہ کردی“۔

گورڈن براؤن نے ٹونی بلئر کے خلاف اس غصے کا اظہار 2006ء میں اس وقت کیا جب بلےئر نے اعلان کیا کہ وہ ایک سال کے اندر وزیراعظم کا عہدہ چھوڑدیں گے۔ یہ انکشاف سیاسی اخبار نویس اینڈریو رانسلی نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔ دی گارڈین نے اس کتاب سے اقتباسات شائع کئے ہیں جن کے مطابق گورڈن براؤن نے ٹونی بلےئر سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکی یقین دہانی کرائیں کہ لیبر کی قیادت کی ان کو منتقلی سہل ہوگی اور ان کا کوئی حریف نہیں ہوگا۔

گورڈن براؤن نے بلئر کو یہ بھی چلینج کیا کہ اس عہدہ کے لئے ان سے زیادہ موزوں کوئی نہیں۔ کتاب ” اینڈ آف دی پارٹی“ کے اقتباس کے مطابق ٹونی بلےئر نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ وہ مجھ پر چیختا رہا کہ میں نے اس کی زندگی تباہ کردی۔ گورڈن براؤن نے حال ہی میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے میں بلےئر کے ساتھ لیبر کی قیادت کے حصول کا سودا کیا تھا۔