3 اپریل 2026 - 08:35
سپاہ پاسداران نے دوسرا ایف-35 طیارہ مرکزی ایران کی فضا میں شکار کر دیا

سپاہ پاسداران کے بیان کے مطابق کچھ ہی گھنٹے پہلے جنوبی ایران میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کے بعد مرکزی ایران کی فضا میں ایک جدید ایف-35 طیارے کو اپنے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مار گرایا۔ میزائل لگنے سے طیارے میں دھماکہ ہؤا اور زمین پر گرنے کے بعد انتہائی شدید دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ چنانچہ پائلٹ کا انجام نامعلوم ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے اعلان کے مطابق، سپاہ کچھ ہی گھنٹے پہلے جنوبی ایران میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کے بعد مرکزی ایران کی فضا میں ایک جدید ایف-35 طیارے کو اپنے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مار گرایا۔ میزائل لگنے سے طیارے میں دھماکہ ہؤا اور زمین پر گرنے کے بعد انتہائی شدید دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ چنانچہ پائلٹ کا انجام نامعلوم ہے۔

یہ پانچویں نسل کا جدید طیارہ ہے، جس کے منصوبے پر تقریبا 10 سالہ عرصے میں 2100 ارب ڈالر خرچ کئے گئے ہیں، یہ ایک اسٹیلتھ طیارہ ہے، اور ایران پہلا ملک ہے جس نے اب تک اس نوعیت کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔ اور بعدازیں ان آہنی پرندوں کے شکار کی خبروں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج نے اس سے پہلے کئی ایف-15، ایف-16 اور ایف-18 نیز ریفیولنگ ایئر ٹینکرز مار گرائے ہیں اور کئی ایئر ٹینکرز اور آواکس طیارے مقبوضہ فلسطین اور سعودی عرب میں اڈوں پر تباہ کر دیئے ہیں اور متعدد ہیلی کاپٹرز بھی عراق اور کویت میں فضا میں یا زمین پر نشانہ بنا کر تباہ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک تقریبا 4/5 ارب ڈالر کے 155 جدیدترین امریکی صہیونی ڈرون طیارے بھی مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ ایپسٹینی امریکی صدر نے دو ہی دن پہلے دعوی کیا تھا کہ اس کی فوج نے ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

سپاہ پاسداران نے دوسرا ایف-35 طیارہ مرکزی ایران کی فضا میں شکار کر دیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha