31 مارچ 2026 - 15:10
مآخذ: ابنا
عراقچی کا سعودی عرب کو پیغام،خطے سے امریکی افواج کے انخلا کا وقت آ گیا

امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر نکال دیا جائے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج کے عرب ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر نکال دیا جائے۔

عراقچی نے زور دیا کہ ایران سعودی عرب کو ایک برادر ملک سمجھتا ہے اور دونوں کے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سعودی حکام کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا ہدف وہ قوتیں ہیں جو خطے میں جارحیت کر رہی ہیں، نہ کہ عرب ممالک۔

ان کے مطابق امریکی موجودگی نہ تو خطے کے لیے سلامتی فراہم کر سکی ہے اور نہ ہی استحکام، بلکہ اس نے کشیدگی اور خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha